حیدرآباد:ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار
کیپشن: ملزم پولیس حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حسن خان) حیدرآبادمیں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم مارکیٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتارہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے، مبینہ ڈکیتی کی اطلاع پر پولیس نے ابتدائی تفتیش کی، واقعے کے شواہد نہ مل سکے۔
پولیس تفتیش کے دوران ملزم کے بیانات میں تضاد سامنے آیا،پولیس کاکہنا ہے کہ پوچھ گچھ پر ملزم نے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچانے کا اعتراف کرلیا، مارکیٹ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے نقد برآمد کرلیے،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان ہو گیا