ٹرانسپورٹ کے کرائے کب کم ہوں گے،  اہم اطلاع سامنے آ گئی

Aug 20, 2026 | 21:41:PM
  ٹرانسپورٹ کے کرائے کب کم ہوں گے،  اہم اطلاع سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  ٹرانسپورٹ کے کرائے کب کم ہوں گے،  اہم اطلاع سامنے آ گئی۔

کراچی میں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد  نے واضح کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرائے ابھی کم نہیں کئے جا رہے، جب  ڈیزل مزید سستا ہون جائے گا تب ہم فیصلہ کریں گے کہ ٹرانسپورٹ کے کرائے کتنا کم کریں۔ 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد نے کہا کہ کہ لاہور سے جنہوں نے 10 فیصد کرایہ کم کرنے کا اعلان کیا ہے ان کی اپنی تو ایک بھی گاڑی نہیں ہے۔

ملک شہزاد نے الزام لگایا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی کچھ ایسوسی ایشنز کے عہدیدار دراصل حکومت کی بی ٹیم ہیں۔

ملک شہزاد نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، وزیراعظم اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امید ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر نہیں ہوگا۔

یہ پڑھیں: ڈیفنس فورسز ایکٹ  کے معاملہ پر بیرسٹر گوہر کا مطالبہ سامنے آگیا 

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر مواصلات اور وزیر پیٹرولیم نے جو وعدے کیے ان پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی کے بعد پنجاب میں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نبیل محمود طارق نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومتی اقدام سے تجارتی سامان کی ترسیل کے اخراجات میں کمی آئے گی،ف یول پرائسز میں کمی سے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کی مشکلات بھی کم ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیئے:    آبنائے ہرمز میں روزانہ ایک کروڑ بیرل تیل خفیہ کوریڈور سے ٹرانسپورٹ ہونے کا انکشاف