تعلیمی بورڈ فیصل آباد انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا

Sep 07, 2026 | 19:04:PM
تعلیمی بورڈ فیصل آباد انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا
کیپشن: تعلیمی بورڈ فیصل آباد ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جہانگیر اشرف)تعلیمی بورڈ فیصل آباد انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان 22 ستمبر کو کرے گا جبکہ نتائج کا باقاعدہ اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کیلئے تقریب تقسیم انعامات تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے آڈیٹوریم میں 23 ستمبر کو منعقد ہوگی۔سربراہان ادارہ جات، اساتذہ و والدین شریک ہوں گے۔

تقریب کے حوالہ سے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کا سیکرٹری بورڈ کی زیرصدارت جائزہ اجلاس ہوا، سب ممبران کو اپنے فرائض محنت ، لگن اور جانفشانی سے سرانجام دینے کی ہدایت کی گئی۔

چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین صدارت کرتے ہوئے رزلٹ آن لائن کریں گے۔سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ و کنٹرولر امتحانات رانا عتیق الرحمن بھی موجود ہوں گے۔

میٹنگ میں استقبالیہ کمیٹی' پنڈال کمیٹی' انعامی کمیٹی' ریفریشمنٹ کمیٹی' پریس' سیکورٹی اور ٹرانسپورٹ کمیٹیوں نے شرکت کی۔میٹنگ میں ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن نوید حسین قریشی' ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر بابر ڈوگر' جاوید وارثی ،چودھری اکرام الحق' محمد سعید' رانا خالد بشیر' رانا محمد طاہر ،صادق علی' اکرم رضا' سلیم رضا'  شکیل احمد' اختر حسین بدر' مولوی افتخارنے شرکت کی۔میاں عاصم جمیل' رانا سجاد علی' محمد رضوان اقبال' ذیشان قمر بھٹی' بشریٰ نورین' سدرہ سرفراز اور ساجد حسین نقوی سمیت دیگر اراکین شریک ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی