آئی اے کی مخبری سے پاکستانی لڑکا سنگین جرم میں پکڑا گیا

Sep 23, 2026 | 18:46:PM
 آئی اے کی مخبری سے پاکستانی لڑکا سنگین جرم میں پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (ویب ڈیسک) آئی اے نے لڑکے کو حوالات میں پہنچا دیا۔ آئی اے کی مخبری سے گرفتاری کا یہ واقعہ پاکستان کے شہر بہاولپور میں رپورٹ ہوا ہے۔
  بہاولپور میں اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والے  17 سال کے لڑکے کو این سی سی آئی اے نے  گرفتار کیا ہے۔

اس لڑکے کی گرفتاری آئی اے کی مبینہ مخبری کے نتیجہ میں ہوئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ   این سی سی آئی اے نے بہاول پور میں ایک نوجوان کو  بیرون ملک سے ملنے والی انٹیلیجنس انفارمیشن کی بنیاد پر  گرفتار کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس نوجوان کو اپنے باپ کو زہر دینےکے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے طریقہ پوچھنے  کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

 این سی سی آئی اے کا کہنا ہےکہ اس  ملزم کو بیرون ملک سے ملنے والی انٹیلیجنس اطلاع  پرگرفتارکیا گیا۔

بہاول پور کے 17سالہ ملزم نےمقبول امریکی کرائم ڈراما سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ سے متاثر ہو کر گھر میں ایک لیبارٹری بنانے کی کوشش کی  جہاں وہ اے آئی سےپوچھ پوچھ کر زہر تیار کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

اس مجرمانہ ذہنیت کے مالک لڑکےنے آسٹریلیا اور اسلام آباد سے کیمیائی مواد منگوا کر زہر تیار کیا اور والد کو  پہلی بار  زہر دینےکی ناکام کوشش کی۔ اپنی کوشش میں ناکامی پر اس نے  اے آئی سے دوبارہ رہنمائی مانگی۔

اس کے بعد یہ ہوا کہ  این سی سی آئی اے نےاس ملزم کو بیرون ملک سے ملنے والی انٹیلیجنس اطلاع پرگرفتار کرلیا۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس  کے مالک ادارہ کی شکایت کے نتیجہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس نوجوان نے باپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کا جرم پہلے ہی کر لیا تھا جس کا کسی کو علم نہیں ہوا تھا۔ 

اس واقعہ سے یہ تصدیق ہو گئی کہ آرٹیفیشل انتیلی جنس سے مجرمانہ سرگرمیوں میں مدد مانگنے والے احمق پاکستان میں کہین بھی محفوظ نہیں، ان کو گرفتار کروانے کے لئے آرٹیفیشل انتیلیجنس مکمل ثبوت خود فراہم کرتی ہے جس کے بعد ان کا جرم کی سزا سے بچ جانا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  ہراساں کرنا، بلیک میل کرنا، بدنام کرنا اب گلے کا پھندا بنے گا