پرائیویٹ حج سکیم میں بکنگ کا عمل تیز، 21 ہزار 547 درخواستیں موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزارتِ مذہبی امور کے مانیٹرنگ سیکشن کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد پرائیویٹ حج سکیم میں بکنگ کے عمل میں تیزی آگئی۔
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق مطابق پاک حج ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد 21 ہزار 547 تک پہنچ گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 50 ہزار نشستیں تاحال دستیاب ہیں، جبکہ عازمین حج اپنے واجبات کی ادائیگی پاک حج ایپ کے ذریعے مکمل کریں۔ کسی فرد یا کمپنی کو براہِ راست ادائیگی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج پورٹل کے ذریعے مجاز کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں تقریباً 18 ارب روپے منتقل کیے جا چکے ہیں۔ ان میں 45 فیصد رقوم ڈیجیٹل ذرائع جبکہ 55 فیصد مینول بینک چالان کے ذریعے جمع کرائی گئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم میں داخلے کی آخری تاریخ 20 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ حج پورٹل پر 25 مجاز کمپنیوں کے 2 ہزار سے زائد حج پیکیجز دستیاب ہیں۔
وزارتِ مذہبی امور نے پرائیویٹ عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حج پورٹل پر موجود انکوائری آپشن کے ذریعے رپورٹ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کے نئے قواعد 2026 نافذ، پرانے رولز منسوخ کر دیئے گئے