محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات،علاقائی سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات،پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں امن و استحکام کی کاوشوں،علاقائی سکیورٹی کے امور اور پاکستان کی امن کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، خواتین اور بچوں سمیت 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیرحراست
ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے باہمی رابطے مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔
نیٹلی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا دنیا اور دہشت گردی کے درمیان پاکستان مضبوط دیوار ہے۔