فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، خواتین اور بچوں سمیت 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیرحراست

Sep 23, 2026 | 13:01:PM
 فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، خواتین اور بچوں سمیت 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیرحراست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دانا سر بائی پاس میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 103 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتار افغانی انسانی اسمگلرز کے ذریعے براستہ پاکستان، ایران اور یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے کُرم سیکٹر سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ،دشمن متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں زیرحراست غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی تعداد129 ہوگئی ہے۔