آپریشن ردالفتنہ 3 :تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے وابستہ 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے جوسک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ اس دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب جاری ہے، جبکہ علاقے میں سرچ، کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ کی بوئنگ گلوبل کے صدر سے ملاقات، پی آئی اے بیڑے کی جدیدکاری پر گفتگو