وائرل اے آئی میم حقیقت بن گئی، ارلنگ ہالینڈ اور مسٹر بیسٹ ایک ساتھ آگئے

Sep 23, 2026 | 11:39:AM
وائرل اے آئی میم حقیقت بن گئی، ارلنگ ہالینڈ اور مسٹر بیسٹ ایک ساتھ آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مانچسٹر سٹی کےسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے یوٹیوب اسٹار  مسٹر بیسٹ کے ساتھ مل کر اپنی وائرل اے آئی میم کو حقیقت میں بدل دیا۔

دراصل یہ منظر اسی وائرل ویڈیو کی نقل ہے جس میں اے آئی کی مدد سے ہالینڈ کو ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہوئے اپنا عکس دیکھ کر چونکتے دکھایا گیا تھا،یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول میم بن گیا تھا۔

اب ہالینڈ نے خود مسٹر بیسٹ کے ساتھ اسی میم کو حقیقی انداز میں دوبارہ بنا کر مداحوں کو سرپرائز دے دیا۔

ویڈیو میں ہالینڈ اور مسٹر بیسٹ ایک ساتھ نوڈلز کھاتے دکھائی دیتے ہیں، اسی دوران فٹبالر آئینے کی جانب دیکھتے ہیں اور اپنا عکس دیکھ کر خوفزدہ ہونے کی مزاحیہ اداکاری کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ابھشیک شرما کے منفرد ریکارڈ! کرکٹ شائقین حیران