جاپان کیخلاف امپائر پر دباؤ ڈال کر فیصلہ تبدیل کروانے پر بھارتی کھلاڑی تنقید کی زد میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )جاپان کے خلاف تاریخی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں متنازع وائیڈ فیصلے کے بعد بھارتی کپتان شریاس ایئر اور آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
سانو انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں بارش کے باعث میچ 5 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 32 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں جاپان ایک بڑے اپ سیٹ کے قریب پہنچ گیا تھا اور اسے آخری چار گیندوں پر چھ رنز درکار تھے۔
اکشر پٹیل کی گیند پر جاپانی بیٹر الیگزینڈر پیٹمور ریورس سوئپ کھیلنے میں ناکام رہے جسے امپائر نے وائیڈ بال قرار دیا۔
IT WENT DOWN TO THE FINAL BALL! ???? #TeamIndia hold their nerve to seal a thrilling 2-run win over Japan! #JPNvIND #SuzukiCup https://t.co/QpdnKjxl0I
— Star Sports (@StarSportsIndia) September 22, 2026
اکشر پٹیل اس فیصلے پر آگ بگولہ ہوگئے اور امپائر پر غصہ کرتے نظر آئے جس کے بعد شریاس ایئر بھی امپائرز سے گفتگو کے لیے پہنچ گئے اور نتیجتاً دباؤ کے تحت امپائر کو وائیڈ کا فیصلہ واپس لینا پڑا۔
فیصلہ تبدیل ہونے کے بعد جاپان کو تین گیندوں پر چھ رنز درکار تھے تاہم وہ ہدف حاصل نہ کرسکا اور بھارت دو رنز سے میچ جیت گیا۔
اس واقعے پر صحافیوں، مبصرین اور شائقین نے بھارتی ٹیم کے طرزِعمل پر سوالات اٹھائے ہیں۔
بھارتی شائقین نے کھلاڑیوں کی اس حرکت کو جاپان سے شکست سے زیادہ شرمناک قرار دیا ہے۔
Umpires overturning a wide decision without a review or replay, simply because Indian players asked for it. What a low. This is more shameful than losing to Japan. https://t.co/X2zhpsiSCf
— Ragav X (@ragav_x) September 22, 2026