قیامِ امن کا مشن: پنجاب حکومت نے رینجرز کی خدمات طلب کر لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی کے انتظامات میں معاونت کے لیے رینجرز کی خدمات طلب کر لی ہیں،اس سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کے دستے تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جن کی تعیناتی 5 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گی۔
پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں رینجرز کی 3 کمپنیوں جبکہ اٹک میں 5 ونگز تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔ اسی طرح جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی ایک، ایک کمپنی تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ رینجرز کی تعیناتی کی منظوری کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 59ویں اجلاس میں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ماہانہ صفائی فیس لاگو،ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو وصولی کا نیا ٹاسک سونپ دیا گیا
پنجاب حکومت کے مطابق رینجرز کی تعیناتی آئین پاکستان کے آرٹیکل 245، انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعات 4 اور 5، جبکہ پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کی دفعات 7(ب) اور 10 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
مراسلے کے متن کے مطابق رینجرز کی خدمات پنجاب پولیس کی درخواست پر سکیورٹی میں معاونت کے لیے طلب کی گئی ہیں۔