جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔
چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے میچ کے دوران روٹ نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے 23 ہزار رنز مکمل کیے اور یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے آٹھویں جبکہ پہلے انگلش بلے باز بن گئے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ روٹ نے یہ سنگ میل 521 اننگز میں حاصل کیا جبکہ ٹنڈولکر نے یہ کارنامہ 522 اننگز میں انجام دیا تھا۔
یوں انہوں نے تیز ترین 23 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والوں کی فہرست میں سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس فہرست میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے صرف 490 اننگز میں 23 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
Vintage Root ???? 23,000 international runs and counting ???? Follow along live https://t.co/gPrv7HKN7K https://t.co/LZU58Q8RaV
— England Cricket (@englandcricket) September 22, 2026
جو روٹ سے قبل ٹنڈولکر، کوہلی، کمار سنگاکارا، رکی پونٹنگ، مہیلا جے وردھنے، جیک کیلس اور راہول ڈریوڈ یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
35 سالہ روٹ نے میچ میں 52 گیندوں پر 44 رنز بنائے، جس میں 5 چوکے شامل تھے۔ وہ اب 23041 بین الاقوامی رنز کے ساتھ فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔
جو روٹ اس سے قبل بھی ٹنڈولکر کے کئی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔