افغان طالبان رجیم کی ڈرونز کے ذریعے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، تمام ڈرونز تباہ کردئیے گئے

Sep 23, 2026 | 13:44:PM
افغان طالبان رجیم کی ڈرونز کے ذریعے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، تمام ڈرونز تباہ کردئیے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور)افواج پاکستان اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نےافغان طالبان رجیم کی عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کو پیشہ ورانہ طریقے سے ناکام بنا دیا ،پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی درانداز کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فضا میں چھوڑے گئے تمام ڈرونز تباہ کر دئیے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود کی جانب چھوڑے گئے، افواج پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز گرا دیے اور افواج نے افغان طالبان رجیم کی بزدلانہ کوشش ناکام بنادی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں گرائے گئے، 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈر کے پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔

 یہ بھی پڑھیں: فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، خواتین اور بچوں سمیت 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیرحراست

ذرائع کے مطابق دراندازی افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی براہ راست معاونت اور سرپرستی کا ثبوت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان رجیم کے مورچوں اور ٹھکانوں کو تباہ کیا تھا۔