برطانیہ:دوسری جنگ عظیم کے 2 بم برآمد، سینکڑوں گھر خالی،ٹرین سروس معطل

Sep 23, 2026 | 14:12:PM
برطانیہ:دوسری جنگ عظیم کے 2 بم برآمد، سینکڑوں گھر خالی،ٹرین سروس معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ کے شہر فالمتھ میں دوسری جنگِ عظیم کے 2 بم برآمد ہونے کے بعد سینکڑوں گھروں کو خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فالمتھ ڈاکس میں پانی سے 115، 115 کلو گرام وزنی 2 بم ملے، جس کے بعد ایمرجنسی سروسز کو طلب کر لیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق پہلے 300 میٹر اور بعد ازاں 755 میٹر کے علاقے کو خالی کرایا گیا۔

گریٹ ویسٹرن ریلوے نے فالمتھ ڈاکس اور فالمتھ ٹاؤن اسٹیشن کے درمیان ٹرین سروس بھی معطل کر دی۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کا تاجرآسان کی کیو آر گرین پلیٹ کے اجرا کا آغاز