عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

Sep 23, 2026 | 09:55:AM
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سرمایہ کار امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت اور امریکی فیڈرل ریزرو حکام کے بیانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق بدھ کو اسپاٹ گولڈ تقریباً 4 ہزار 340 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جس سے گزشتہ سیشن میں ہونے والا معمولی اضافہ بھی ختم ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق سرمایہ کار اس بات پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت توانائی کی قیمتوں اور مستقبل میں شرح سود کے فیصلوں پر کس طرح اثر انداز ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب امریکی فیڈرل ریزرو کے متعدد پالیسی سازوں نے مہنگائی کے مستقبل کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتے تین سال میں پہلی مرتبہ شرح سود میں اضافہ کیا تھا، جس کے بعد مارکیٹ میں افراط زر اور مستقبل کی مانیٹری پالیسی سے متعلق توقعات پر توجہ بڑھ گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:قرض کے بجائے اپنی کمائی، پاکستان نے برآمدات کیلئے بڑا ہدف مقرر کردیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق ک سونے کی قیمت میں حالیہ اتار چڑھاؤ میں امریکا ایران مذاکرات، توانائی کی قیمتوں اور امریکی شرح سود کے آئندہ راستے سے متعلق توقعات اہم عوامل کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔