اسلام کے خلاف دشمنی وبا کی طرح پھیل رہی ہے: ترک صدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے اسلام کے خلاف دشمنی وبا کی طرح پھیل رہی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اہمیت دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے، اور مذہبِ اسلام کے خلاف دشمنی وبا کی طرح پھیل رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس کی مسلسل دوسرے سال جنرل اسمبلی میں عدم موجودگی فلسطینی عوام کے ساتھ روا رکھی جانے والی یہ ناانصافی عالمی ضمیروں کو زخمی کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیے اس سال بھی آزاد اور خودمختار فلسطین کی آواز بن کر اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے دنیا تک فلسطینی عوام کا مؤقف پہنچائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری
اس کے علاوہ ترک صدر نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا۔