چمن اور گردونواح میں 3.8شدت  کا زلزلہ

Sep 23, 2026 | 10:43:AM
چمن اور گردونواح میں 3.8شدت  کا زلزلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چمن سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے کی شدت3.8، گہرائی12کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز چمن کے قریب واقع پہاڑی سلسلے میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی سربراہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے ملاقات،مشرقی وسطیٰ صورتحال پر گفتگو

 واضح رہے کہ گزشتہ روز چترال، سوات، ملاکنڈ اور ضلع مہمند سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 196 کلومیٹر تھی، جبکہ مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔