کوئٹہ: پولیس چوکی پر حملہ، جوابی فائرنگ سے 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں پولیس چوکی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے،واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی جبکہ حملہ آوروں سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے اور واقعے کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق علاقے میں مشتبہ افراد کی تلاش اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چمن اور گردونواح میں 3.8شدت کا زلزلہ
واضح رہے کہ چند روز قبل کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔