نوشکی : کلی بھٹو کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ، بی اے پی رہنما عبدالرحمان لانگو جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین ) بلوچستان کے علاقے کلی بھٹو کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ضلع نوشکی کے صدر عبدالرحمان لانگو کو قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق عبدالرحمان لانگو کو ان کے گھر کے باہر 7 سے 8 نامعلوم حملہ آوروں نے نشانہ بنایا، فائرنگ کے شدید واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے اس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
عبدالرحمان لانگو کا شمار نوشکی کے متحرک سیاسی اور سماجی شخصیات میں ہوتا تھا، وہ بی اے پی کے ضلعی عہدیدار ہونے کے ساتھ ساتھ یونین کونسل باغک کے چیئرمین بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق، لاشیں ہسپتال منتقل