دکی ؛نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 سیکورٹی گارڈ جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)دکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے۔
پولیس زرائع کے مطابق دکی میں سردار اکبر خان ناصر کے جھالار زمینداری ایریا کے محافظ فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونےوالے تینوں محافظوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
پولیس کے مطابق محافظوں میں غنی عرف غنو، آغا جان اور عزت خان کی لاشیں پوڑھ پہاڑی سے برآمدہوئیں جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال دکی منتقل کردیاگیاہےجبکہ دو محافظ نادر خان اور بشیر خان تاحال لاپتہ ہیں، فائرنگ کی اطلاع پر پولیس ٹیم پوڑھ پہاڑی پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں آگ بھڑک اٹھی
پولیس کے مطابق جھالار زمینداری ایریا کے محافظوں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کی اطلاع تھی، واقعے کی مزید تحقیقات اور لاپتہ محافظوں کی تلاش جاری ہے۔