ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بہادری کے اعتراف میں دکی کی اہم شاہراہ ان کے نام سے منسوب 

Aug 23, 2026 | 15:23:PM
ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بہادری کے اعتراف میں دکی کی اہم شاہراہ ان کے نام سے منسوب 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بہادری کے اعتراف میں دکی کی اہم شاہراہ ان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بہادری اور فرض شناسی کے اعتراف میں دکی کی اہم شاہراہ ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے نام سے سڑک منسوب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات و… pic.twitter.com/zEnyjlr8VF

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر نے مشکل حالات میں جس حوصلے اور عزم کا مظاہرہ کیا وہ بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے قابل فخر مثال ہے، بہادری اور انسانیت کی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔