مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح اذان جبار سے ہوگا 

Sep 11, 2026 | 19:13:PM
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح اذان جبار سے ہوگا 
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح اذان جبار سے ہوگا۔ 

ذرائع  کے مطابق اذان جبار معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے ہیں ،صنعت کار جبار خالد فلور ملنگ انڈسٹری کاروبار سے وابستہ ہیں ۔

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12ستمبر شام پانچ بجےجاتی عمرہ میں ہوگی،نکاح کی تقریب میں صرف شریف فیملی اور عزیز و اقارب کومدعو کیاگیا ،نکاح کی تقریب میں نوے سے ایک سو مہمانوں تک کوہی مدعو کیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام کی سنی گئی؛ وزیراعظم کا ایکشن، بڑا حکم جاری کردیا