وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے لندن کے حالیہ دورہ کے اخراجات کے متلعق حیران کر دینے والا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے لندن کے حالیہ دورہ کے اخراجات کے متلعق حیران کر دینے والا انکشاف سامنے آ گیا۔
چیف منسٹر مریم گزشتہ دنوں لندن گئین تو ان کے وزٹ کے بھاری اخراجات کے متعلق قیاس آرائیاں کی گئیں اور سوشل میڈیا پر ان پر تنقید کی گئی۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ چیف منسٹر مریم نواز شریف نے اس وزٹ پر جتنا پیسہ خرچ کیا وہ اپنے پرسنل اکاؤنٹ سے خرچ کیا۔ چیف منسٹر کے لندن وزٹ پر پنجاب کی ھکومت کا کچھ خرچ نہیں ہوا۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ چیف منسٹر مریم نواز شریف کے دورہ لندن پر سرکاری اخراجات کی افواہوں میں کوئی سچنہیں۔ آج عظمیٰ بخاری کا اہم بیان ایکس پر سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیر اعلیٰ کے دورہ لندن پر کوئی سرکاری اخراجات نہیں ہوئے۔ مریم نواز کے سرکاری اخراجات پر دورہ لندن کے لئے جانے کی قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ مریم نواز شریف نے دورہ لندن کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی سے ملاقات کیوں نہیں کرواتے؟ اڈیالہ جیل کے سپرمٹنڈنٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو کیا بتایا؟ تفصیل سامنے آ گئی
وزیر اعلیٰ مریم نے حل ہی میں لندن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ مریم نواز گزشتہ روز لندن سے پاکستان کیلیے روانہ ہوئیں۔
لندن سے پاکستان روانگی سے قبل صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ الحمد للہ، مسلم لیگ (ن) مکمل طور پر ایک پیج پر ہے اور اپنی جگہ مضبوطی سے کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہارنپور میں قدیم مسجد کا انہدام: ملبہ میں اینٹوں پر نظر آئے واضح ثبوت عدالت کو آلہ کار ثابت کر گئے
مریم نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون کو توڑنے اور تقسیم کرنے والے کئی لوگ آئے اور چلے گئے لیکن پارٹی آج بھی متحد ہے، پنجاب کی طرح دیگر صوبوں میں بھی عوامی خدمت کیلیے محنت ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عافیہ نعیم کی میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن ہے، لاہور تعلیمی بورڈ نے غلطی تسلیم کر لی