وزیراعلیٰ لندن دورے کے اخراجات خود برداشت کرینگی، سیاسی یتیم اور یو ٹیومر  پراپیگنڈا بند کریں:عظمیٰ بخاری

Sep 11, 2026 | 23:56:PM
وزیراعلیٰ لندن دورے کے اخراجات خود برداشت کرینگی، سیاسی یتیم اور یو ٹیومر  پراپیگنڈا بند کریں:عظمیٰ بخاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد )وزیر اطلاعات  پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بطور وزیر اطلاعات بہت ذمہ داری سے کہہ چکی تھی کہ  برطانیہ دورے کے سارے اخراجات وزیر اعلیٰ مریم نواز خود ادا کریں گی۔

ایکس پر  اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ سیاسی یتیم اور یو ٹیومر  کچھ دن سے وزیر اعلیٰ کے لندن وزٹ پہ ڈالر کھانےمیں مصروف ہیں، وزیر اعلٰی مریم نواز شریف نے لندن روانگی سے قبل ہی واضح ہدایت کر دی تھی کہ اپنے اس دورے کے تمام اخراجات وہ خود برداشت کریں گی،لیکن لندن سے وطن واپس پہنچنے سے پہلے ہی تنقید کے شوقین طبقے نے بغیر حقائق جانے پروپیگنڈا شروع کر دیا- 

انھوں نے کہا کہ وزٹ ختم ہوتا تو تخمینہ لگتا اور ادائیگی کی جاتی،سرکاری نظام میں ہر چیز ایک قانونی ضوابط اور طریقہ کار کے تحت چلتی ہے،تخمینہ لگایا جاتا اور چلان کے زریعے ادائیگی ہوتی ہے۔  

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  یہ کوئی ایزی پیسہ یا جاز کیش نہیں کہ سفر ختم ہونے سے پہلے ہی بٹن دبا کر حساب سامنے رکھ دیا جائے،ابھی دورہ مکمل ہی نہیں ہوا اور پراپیگنڈہ پہلے شروع ہو گیا تھا جو خود قوم کے اربوں روپے ہوا میں اڑا کر عیاشیاں کرتے رہے، وہ آج پاک دامن بننے کی سستی اداکاری کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات  پنجاب نے کہا کہ جن کا اپنا دامن کرپشن کے داغوں سے بھرا پڑا ہے، انہیں دوسروں پر اونگھتے میں بھی الزامات لگاتے ہوئے شرم کرنی چاہیے، شرمندگی اور ذلت برداشت کرنے کے لئے ایک مرتبہ پھر تیار ہو جائیں،تھوڑا سا انتظار اور۔

یہ بھی پڑھیں :بیرسٹر گوہر کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال