پاکستان کا پہلا قومی اقتصادی مشن شروع برآمدات 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) پاکستان نے اپنا پہلا قومی اقتصادی مشن ’’برآمدات میں تیزی، پیداوار، معیار، جدت اور برانڈنگ‘‘ شروع کردیا، جس کے تحت 2030 تک برآمدات 63 ارب ڈالر اور 2035 تک 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں برآمدی معیشت کے فروغ کیلئے مربوط اور مقررہ مدت پر مبنی روڈ میپ تیار کرنے پر غور کیا گیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ برآمدات محض معاشی ہدف نہیں بلکہ پاکستان کیلئے معاشی خودمختاری اور قومی بقا کا سوال ہیں، قرض لے کر بیرونی ضروریات پوری کرنے کے بجائے ہمیں اپنے مستقبل کیلئے خود کمانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری
مشن کے تحت برآمدات میں تنوع، صنعتی پیداواریت، معیار، جدت، برانڈنگ، مارکیٹ تک رسائی، کلسٹرز کی ترقی اور عالمی ویلیو چینز سے انضمام پر توجہ دی جائے گی۔