پنجاب:سرکاری سکولوں میں طلبہ کیلئے روزانہ 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار 

Sep 23, 2026 | 14:28:PM
پنجاب:سرکاری سکولوں میں طلبہ کیلئے روزانہ 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کے لیے روزانہ 10 منٹ کے کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار دے دیے گئے ہیں۔

ترجمان ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں میں طلبہ کا ماہانہ جامع اسیسمنٹ بھی لازم قرار دیا گیا ہے، جبکہ روزانہ کوئیک ٹیسٹ اور ماہانہ اسیسمنٹ کے نتائج کا باقاعدہ ریکارڈ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہر طالب علم کے ماہانہ ٹیسٹ اور سکول بیسڈ اسیسمنٹ کے نمبر پورٹل پر درج کیے جائیں گے، جبکہ طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کے ریکارڈ کی افسران کے دوروں کے دوران پڑتال بھی کی جائے گی۔

چیف ایگزیکٹو افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکولوں میں روزانہ کوئیک ٹیسٹ اور ماہانہ اسیسمنٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی بوسنیا و ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات

حکام کے مطابق ماہانہ اسیسمنٹ کے ذریعے طلبہ کی تعلیمی کمزوریوں کی نشاندہی کی جائے گی، جبکہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے دوروں کے دوران اسیسمنٹ رجسٹر کا خصوصی جائزہ بھی لیا جائے گا۔