ایران نے تہران سے بغداد اور مسقط جانے والی پروازیں منسوخ کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران نے تہران سے بغداد اور مسقط جانے والی پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جبکہ ایران سے بغداد جانے والی بعض پروازوں کو نجف کی جانب موڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق استنبول سمیت دیگر بین الاقوامی روٹس پر پروازیں معمول کے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔
دوسری جانب عراق نے بھی بغداد کے لیے ایرانی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، عراقی حکومت ایرانی پروازوں کا رخ بغداد ایئرپورٹ کے بجائے نجف ایئرپورٹ کی جانب موڑنے پر غور کر رہی ہے۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ امریکی پابندیوں کے خطرے کے باعث 23 ستمبر سے دنیا بھر میں تمام ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں بند ہو جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے کُرم سیکٹر سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ،دشمن متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار