نئی دہلی میں نابالغ لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات، خواتین پر مشتمل ’پنک فورس‘ بنانے کا فیصلہ

Sep 23, 2026 | 09:46:AM
نئی دہلی میں نابالغ لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات، خواتین پر مشتمل ’پنک فورس‘ بنانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نئی دہلی میں نابالغ لڑکیوں سے زیادتی اور جنسی تشدد کے 4 واقعات قریباً 10 روز میں رپورٹ ہونے کے بعد پولیس نے خواتین اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ’پنک فورس‘ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے پولیس کو ’پنک فورس‘ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، جو اسکولوں، کالجوں، میٹرو اسٹیشنز اور دیگر حساس مقامات پر گشت کرے گی۔

پولیس کے مطابق فورس میں تربیت یافتہ خواتین اہلکار تعینات کی جائیں گی اور حساس اوقات میں ان مقامات پر نمایاں پولیس موجودگی اور فوری ردعمل کو یقینی بنایا جائے گا، نئی فورس گووا پولیس کی ’پنک فورس‘ کے طرز پر تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں دہلی میں نابالغ لڑکیوں سے جنسی زیادتی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں 17 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا تازہ واقعہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی 10سال بعد واپسی

’پنک فورس‘ ابھی منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے، اس کی نفری، آغاز کی تاریخ، اضلاع میں تعیناتی اور گشت کے اوقات کا اعلان نہیں کیا گیا۔