پاک فوج نے کُرم سیکٹر سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ،دشمن متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار

Sep 23, 2026 | 08:18:AM
پاک فوج نے کُرم سیکٹر سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ،دشمن متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاک فوج نے کُرم سیکٹر سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان صوبے ننگرہار اورپکتیا میں افغان پوسٹوں سے افغان طالبان کی زیرنگرانی فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکامی کے بعد کرم سیکٹر میں افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی  جس کا پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بھرپور  جواب دیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں، مارٹرز اور دیگر اسلحے سے بلااشتعال نشانہ بنایا،سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز کو نشانہ بنایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  پاکستانی سکیورٹی فورسز نے دفاعی چوکیوں کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سمیت توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی نے دشمن کی توپیں خاموش کروا دیں، بارڈر پر موجود بہادر جوانوں نے مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقوں پر مکمل کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  سرحدی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، دشمن کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کیلئے فورسز مکمل تیار اور الرٹ ہیں۔