پنجاب اسمبلی میں کفایت شعاری، ایندھن بچت کے نئے اقدامات نافذ

Sep 23, 2026 | 13:19:PM
 پنجاب اسمبلی میں کفایت شعاری، ایندھن بچت کے نئے اقدامات نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد) پنجاب اسمبلی میں کفایت شعاری اور ایندھن بچت کے نئے اقدامات نافذ کر دئیے گئے، سرکاری ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں 50 فیصد کمی کی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق دنیا بھر  میں بڑھتی پٹرولیم مصنوعات  کے پیش نظر پنجاب اسمبلی میں ایندھن بچت کے نئے  اقدامات نافذ کر دئیے گئے ۔ 

 پنجاب اسمبلی میں سیکیورٹی گاڑیوں کی تعداد ایک ایسکارٹ تک محدود ہوگی، غیر ضروری لائٹس اور برقی آلات بند کرکے 70 فیصد توانائی بچائی جائے گی ۔ 

اسمبلی اجلاس توانائی بچانے کے لیے غروبِ آفتاب سے قبل شیڈول کیا جا سکے گا،اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے اجلاس ناگزیر ہونے کی صورت میں آن لائن ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:صفائی فیس کا نیا نظام نافذ، فی گھر کتنے روپے لیے جائیں گے؟

اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی تعداد کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے  جبکہ پنجاب اسمبلی میں ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی۔
پہلے سے شروع کیے پروکیورمنٹ عمل کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ، پنجاب اسمبلی کے ارکان اور افسران کے غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کی اسکالرشپ پر دورہ پابندی سے مستثنیٰ ہوگا،مستثنیٰ غیر ملکی دوروں میں ارکان و افسران اکانومی کلاس میں سفر کریں گے۔
ضروری روزمرہ اشیا کے علاوہ تمام خریداری کم سے کم سطح پر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہپنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ ماحول اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 مزید پڑھیں:ڈیزل کی برآمدات پر پابندی۔۔؟  قیمتیں دگنی ہونے کا خدشہ

غیر ملکی وفود کے علاوہ سرکاری عشائیوں پر پابندی ہوگی ، کفایت شعاری اقدامات پر اسمبلی اجلاس کے دوران مناسب تبدیلی کی اجازت ہوگی ۔ 
کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ،سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں کفایت شعاری کمیٹی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔