سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا مسیحی خاتون صبا محبوب کے قتل کا نوٹس ،آئی جی سے رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے راولپنڈی میں 21 سالہ مسیحی خاتون صبا محبوب کے قتل کا نوٹس لے لیا۔
سینٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن ثمینہ ممتاز زہری نے المناک واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب سے کیس کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
رپورٹ میں کیس کے تمام حقائق، تحقیقات کی صورتحال اور تفتیشی افسر کے نتائج شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس کے علاوہ متاثرہ خاندان کو شفاف اور جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
آئی جی پنجاب کو رپورٹ جلد از جلد سیینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کا حکم دیاگیا ہے،سینٹ قائمہ کمیٹی کا نوٹس آئی جی پنجاب پولیس اور سٹی پولیس آفیسر کو ارسال کردیا گیا۔
یادرہے کہ صبا محبوب کو 3 ستمبر کو ڈھوک رتہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا،صبا محبوب کے قتل کا مقدمہ تھانہ رتہ امرال میں درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر گھٹ گئی