آئی فون20 پرومیکس کیسا ہے؟ خاص فیچرز کی جھلک نے کس کس کو دیوانہ کر دیا؟

Sep 23, 2026 | 20:27:PM
 آئی فون20 پرومیکس کیسا ہے؟ خاص فیچرز کی جھلک نے کس کس کو دیوانہ کر دیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئندہ سال جس آئی فون 20 پرو  کو لانچ کیا جائےگا اس کے متعلق اہم لیکس سامنے آ گئی ہیں۔

آئی فون کے شائقین  آئندہ سال کے آئی فون 20 پرو کے فیچرز کے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات میں  کھو سے گئے ہیں۔
 آئی فون 18 پرو سیریز گزشتہ دنوں ہی پیش کی گئی ہے اور فولڈ ایبل فون بھی آئندہ مہینے، اکتوبر سے صارفین کو دستیاب ہو جائیں گے۔  لیکن ایپل کمپنی مارکیٹ کو فتح کرنے کے لئے اپنی جدوجہد فولڈیبل ماڈل پر ہی روک نہیں رہی بلکہ نئے سال مین نئے ماڈل لانچ کرنے کی تیاری ابھی سے مکمل کر رہی ہے۔

آئندہ سال مارکیٹ میں بھیجے جانے والی آئی فون   20 پرو میں کیا خاص ہو گا، یہ جاننے میں سب کو دلچسپی ہے کیونکہ خریداری کا فیصلہ کرنا اور قیمت ادا کرنے کے لئے سیونگ کرنا بہرحال کئی ماہ پہلے ہی ہونے والے کام ہیں۔
 کنزیومرز کو انگیج کرنے کے لئے اور   سیب کے نشان کے دیوانوں کی جاننے کی پیاس بجھانے کے لئے ایپل نے نئے آئی فون کے فیچرز کے متعلق کچھ معلومات پر مشتمل تفصیل غالباً خود لیک کروائی ہے۔ اس کے بعد یقیناً مزید لیکس بھی آئیں گی لیکن یہ چونکہ آئی فون  20 کے آئیکونک سیٹ کے متعلق پہلی لیک ہے اس لئے اس کو بہت زیادہ توجہ مل  رہی ہے۔

آئی فون 20 خاص کیوں ہے؟

دراصل آئندہ سال  ایپل کو پنا پہلا آئی فون سیٹ لانچ کئے  20 سال مکمل ہو رہے ہیں اور کمپنی کی جانب سے 19 کی بجائے براہ راست آئی فون 20 سیریز کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ایک نئی لیک میں بتایا گیا کہ آئی فون 20 پرو اور 20 پرو میکس دیکھنے میں کیسے ہوسکتے ہیں۔

2912 × 1340 پکسلز کی ریزولوشن کے ساتھ 6.96 انچ کواڈ مڑے ہوئے کناروں والا ڈسپلے

اس لیک کے مطابق آئی فون 20 پرو میں 6.41 انچ کا ڈسپلے  ہو  گا۔ یہ میگا سائز  ڈسپلے آئی فون 18 پرو  کے ڈسپلے سے کچھ بڑا ہوگا۔

آئی فون 20 پرو میکس اس سے بھی کچھ آگے ہو گا۔ پرو میکس 20 میں 6.96 انچ کا ڈسپلے ہوگا یعنی تقریباً 7 انچ۔

چونکا دینے والا ڈیزائن

نئے سال کے غیر معمولی ماڈل میں سب سے  یونیک یہ ہے کہ یہ آئی فونز ڈیزائن میں چونکا دینے کی حد تک مختلف ہوں گے۔

 ایپل کا پلان یہ ہے کہ  بارڈر لیس کواڈ کروڈ (quad-curved) سکرین کو آئی فون 20 پرو سیریز کے لیے استعمال  کر کے کنزیومرز کو چونکا دیا جائے۔

ابھی آئی فونز میں فلیٹ پینل  کو استعمال کیا جاتا ہے۔

کیمرے کا ڈیزائن

ایک اہم تبدیلی یہ بتائی جا رہی ہے کہ ڈائنامک آئی لینڈ کی جگہ سیلفی کیمرے کے لیے پنچ ہول سٹائل ڈیزائن استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بیٹری

 قیاس آرائیوں سے پتہ چلتا ہے کہ خالص سلکان سیل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 6,000mAh بیٹری ہے۔

ابھی آئی فون 20 پرو سیریز کو  سامنے لانے میں ایک سال کا عرصہ باقی ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ لیک میں موجود فیچر ہی  فائنل ماڈل کا حصہ ہوں گے یا تب تک انوویشن  اور سٹائل کے رسیا کنزیومرز کو مزید حیران کرنے کا سامان بھی اس آئیکونک ماڈل میں شامل کیا جا رہا ہو گا۔