ایک بار پھر بھوکے ڈاکوؤں نے ڈیلیوری بوائے سے کھانا لوٹ لیا

Sep 23, 2026 | 20:57:PM
 ایک بار پھر بھوکے ڈاکوؤں نے ڈیلیوری بوائے سے کھانا لوٹ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک بار پھر بھوکے ڈاکوؤں نے ڈیلیوری بوائے سے کھانا لوٹ لیا۔ ڈیلیوری بوائے اس ڈکیتی سے بری طرح خوفزدہ ہو گیا۔

بھوکے ڈاکوؤں کا نہتے ڈیلیوری بوائز کو ویران جگہوں پر گھر کر ان کے پاس موجود کھانے کا سامان لوٹ لینا اب معمول بن گیا ہے، آئے روز کسی نہ کسی شہر مین ڈیلیوری بوائے کے لٹ جانے کی خبریں آنے لگی ہیں۔ ڈیلیوری بوائے سے کھانا لوٹ لینے کا واقعہ اس مرتبہ کراچی میں ہوا ہے۔

کراچی کے علاقے صفورا چورنگی ریس کورس کے قریب ایک گھر کے باہر  کھانا دینے کے لئے آنے والے فوڈ ڈیلیوری بوائے کے ساتھ  بھوکے ڈاکوؤں کی کھانے کی ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

 میڈیا  میں سامنے اانے والی رپورٹس کے مطابق  صفورا چورنگی ریس کورس کے قریب 2 مسلح ملزمان فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹ کر فرار ہوگئے، مسلح ملزمان جاتے ہوئے فوڈ باکس میں رکھا کھانا بھی ساتھ لے گئے۔

سی سی ٹی وی کیمرے سے بنی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  بھوکے ڈاکو  2 منٹ  تک اطمینان سے لوٹ مار کرتے رہے۔ ان بھوکے ڈاکوؤں نے کھانا ہی لوٹنے پر بس نہین کیا بلکہ غریب ڈیلیوری بوائے سے اس کے کام کا لازمی ٹول،  موبائل فون بھی چھین لیا اور اس کی جیبوں میں جو تھوڑی بہت رقم تھی وہ بھی چھین کر لے گئے۔

ان بھوکے ڈاکوؤں کے ایٹی ٹیوڈ سے لگتا تھا کہ انہیں پولیس کی مداخلت کا کوئی خوف نہیں۔

ایک  بھوکے داکو نے فوڈ باکس سے پارسل نکال کر اپنے بیگ میں رکھ۔ اس نے ڈیلیوری بوائے کی موٹر سائیکل سٹارٹ کی اور وہ بھی لے جانے لگا لیکن اس غریب کو  روتا دیکھ کر  یا شاید  چوری کی موٹر سائیکل کو سنبھالنے میں دشواری کےڈر سے موٹر سائیکل واپس کردی۔

بھوکے ڈاکوؤں نے یہ واردات  صبح تقریباً 4 بجے کی  اور  جدھر سے آئے، اسی راستے سے فرار ہوگئے۔