اسلام آباد میں سیکشن144 نافذ ہو گئی، اجتماعات پر پابندی

Sep 23, 2026 | 22:00:PM
اسلام آباد میں سیکشن144 نافذ ہو گئی، اجتماعات پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہو گئی، اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 

آج شام وفاقی دارالھکومت مین سیکشن 144 کے اختیارات کے تحت ڈسٹرکت ایڈمنسٹریشن نے  ہر طرح کے اجتماعات پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ پیس فل اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ کے تحت بھی شہر میں اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے انتباہ کیا ہے کہ اجتماع پر پابندی کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی ہوگی اور ملوث پائے گئے افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

 پنجاب کی حکومت  پہلے ہی سیکشن 144 نافذ کر کے  اٹک سے صادق آباد تک صوبہ بھر مین ہر طرح کے جلسے، جلوس اور اجتماعات پر پابندی لگا چکی ہے۔ پنجاب کے بعد آج شام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے تحت شہر میں کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی لگادی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے، شہر میں کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ کی اجازت نہیں ہے، پیس فل اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی شہر میں اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  پی ٹی آئی لانگ مارچ، وفاقی پولیس نے ضروری سازو سامان کی فہرست تیار کر لی 

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تین سال قید کی سزا ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ مت بنیں۔

ضلعی انتظامیہ نے  کہا ہے کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیئے:  پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور جلوسوں پر پابندی