فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے 24 اور 25 ستمبر کو شیڈول انٹرویوز ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)سڑکوں کی بندش اور موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 24 اور 25 ستمبر کو شیڈول مختلف انٹرویوز ملتوی کر دیئے ہیں۔
ایف پی ایس سی کی جانب سے ملتوی امتحانات کی تفصیلات کے جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق 24 اور 25 ستمبر کے لاہور، اسلام آباد، پشاور سنٹرز میں شیڈول مختلف انٹرویوز سڑکوں کی بندش اور موجودہ امن و امان صورتحال باعث انٹرویوز ملتوی کیے گئے، پبلک نوٹس کے مطابق انٹرویوز امیدواروں کو ممکنہ مشکلات سے بچانے کیلئے ملتوی کئے گئے ہیں۔
پبلک نوٹس کے مطابق وائس پرنسپل (خاتون) گریڈ 18، ایکس ایف جی سکولز، ایف ڈی ای، سینئر ایلیمنٹری ٹیچر (خاتون) گریڈ 16، اسلام آباد ماڈل اسکولز، وائس پرنسپل (مرد) گریڈ 18، ایکس، ایف جی اسکولز ایف ڈی ای اور وائس پرنسپل (مرد) گریڈ 18، ایکس ایف جی اسکولز ایف ڈی ای کے انٹرویوز ملتوی کئے گئے ہیں، ملتوی انٹرویوز کی نئی تاریخوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔