26 اور 27 ستمبر کو کون کون سے شہروں میں موبائل فون سروس بند ہوگی؟ اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر 26 اور 27 ستمبر کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد اور ضلع اٹک میں سیکیورٹی تدابیر کے تحت موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت اٹک کے علاقوں میں 26 اور 27 ستمبر کو موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند رکھی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ روز قبل منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں موٹرویز، جی ٹی روڈ اور دیگر اہم راستوں کو بند کرنے کے فیصلوں کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل فون سروسز کی معطلی پر بھی تفصیلی غور کیا گیا تھا، جس کے تحت اب عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔