فیض آباد دھرنا؛ٹی وی چینلز کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کالعدم قرار
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیض آباد دھرنے کے دوران ٹی وی چینلز کے نفرت انگیز مواد نشر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،پیمرا کی طرف سے مختلف ٹی وی چینلز کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیاگیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا فیصلے کے خلاف چینلز کی اپیل منظور کر لی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینلز کے خلاف معاملہ دوبارہ پیمرا کو بھیجوا دیا ،عدالت نے کہاکہ پیمرا تمام چینلز کو دوبارہ سنے اور سماعت کا مکمل حق دے کر فیصلہ کرے۔
پیمرا نے 2024 میں تمام چینلز کو دس دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا،جسٹس انعام امین منہاس نے مختلف چینلز کی اپیل پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:26 اور 27 ستمبر کو کس کس شہر میں موبائل فون سروس بند ہوگی؟ صارفین کیلئے اہم خبر