ڈی آئی خان:سینٹرل جیل میں سزائےموت کےقیدی کا ماہر نفسیات لیڈی ڈاکٹر پر حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ڈیرہ غازی خان سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی نے ماہر نفسیات خاتون ڈاکٹر پر حملہ کر دیا جس سے لیڈی ڈاکٹر معمولی زخمی ہو گئیں، سپر نٹنڈنٹ جیل کو معطل کردیا گیا۔
جیل حکام کے مطابق سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی محمود اختر نے ماہر نفسیات خاتون ڈاکٹر پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا تاہم جیل کے ہسپتال میں موجود عملہ نے قیدی کو قابو کرلیا ، حملہ میں خاتون ڈاکٹر معمولی زخمی ہوئیں۔
واقعہ کی اطلاع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات سنٹرل جیل پہنچ گئے اور سیکورٹی کا جائزہ لیا اور فوری طور پر جیل سپرنٹینڈنٹ بابر علی کو 90 روز کے لیے معطل کردیا اور واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوئری شروع کردی۔
دوسری جانب واقعہ کے فوری بعد سپرنٹینڈنٹ جیل نے فرائض میں غفلت برتنے پر سیل کے انچارج اورجیل ہسپتال کی سیکورٹی کے انچارج کو معطل کردیا جیل حکام کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت نے نئے رولز نافذ کر دیے