وفاقی حکومت کا سول ایوارڈز کے موجودہ نظام پر نظرثانی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے سول ایوارڈز عطا کرنے کے موجودہ نظام اور طریقہ کار پر جامع نظرثانی کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم نے سول ایوارڈز کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے 16 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، جس کا کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نامور قانون دان اور سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جب کہ چیئرمین واپڈا کمیٹی کے شریک کنوینر ہوں گے، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
کمیٹی میں سیکرٹری پارلیمانی امور، سیکرٹری تجارت اور چیئرمین ایف بی آر بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ مشتاق احمد سکھیرا، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز کو بھی کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزارت دفاع کے نمائندے کے علاوہ سابق سفارت کار سائرس سجاد قاضی اور معروف فنکار جمال شاہ بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کے نئے قواعد 2026 نافذ، پرانے رولز منسوخ کر دیئے گئے