لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قید کاٹ رہے خطرناک ڈاکو  ٹک ٹاک پوسٹیں بنا کر وائرل کرنے لگے

Sep 04, 2026 | 19:27:PM
لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قید کاٹ رہے خطرناک ڈاکو  ٹک ٹاک پوسٹیں بنا کر وائرل کرنے لگے
کیپشن: خوش الحان ڈاکو نے جیل میں گیت گا کر اس کی ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کر دی۔ یہ ۲ویڈیو کلپ وائرل ہونے سے جیل میں قیدیوں کو حاصل سہولیات کا راز کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالخالق مغیری)۔لاڑکانہ کی سنٹرل جیل میں خطرناک ڈاکووں کو سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ سمیت دیگر سہولیات حاصل ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب جیل مین قید ڈاکو کی  ٹک ٹاک میں کی گئی پوسٹیں وائرل ہو گئیں۔

 اس سال  13مارچ کو لاڑکانہ پولیس  کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے  ڈاکو بابن جلبانی  کی  ٹک ٹاک وائرل ہوئی تو جیل میں عملہ کی ڈاکوؤں پر مہربانیوں کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ 

لاڑکانہ جیل میں بند ڈاکو  کی ٹاک ٹاک میں ڈاکو کو گن گناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 ڈاکو بابن جلبانی لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع میں انتہائی مطلوب  مفرور تھا۔

پولیس نے ڈاکو بابن جلبانی کو ایک سخت انکاؤنٹر کے بعد زخمی کر کے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے وقت اس کے پاس کلاشنکوف  رائفل تھی۔ یہ تاثر عام ہے کہ  لاڑکانہ  جیل میں رشوت وصولی کے ذریعے سب چیزیں آسانی سے مل جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:    آزاد جموں و کشمیر کی  نئی کابینہ کے آٹھ ارکان نے حلف لے لیا