ڈیوڈ وارنر کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، سابق آسٹریلوی کرکٹر کا دلچسپ ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے اپنی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو سامنے آنے پر دلچسپ ردعمل دیا ہے جس میں انہیں تامل فلم جیلر2 کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپنی ڈانس تکنیک کو 10 میں سے نمبر دینے کا کہا۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ مجھے معلوم نہیں کہ یہ کونسا گانا ہے اور میں کونسا ڈانس کر رہا ہوں۔
وارنر نے یہ بھی کہا کہ اگر ویڈیو بنانے والا شخص میرے فالوورز میں موجود ہے تو کمنٹ کرکے بتائے کہ یہ ویڈیو کس نے بنائی ہے۔
واضح رہے کہ جیلر 2 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم جیلر کا سیکوئل ہے جس کی ہدایت کاری نیلسن دلیپ کمار نے کی ہے۔ فلم میں رجنی کانتھ سمیت دیگر معروف اداکار شامل ہیں اور اسے دنیا بھر میں 15 اکتوبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے کیا کیا چیز چاہئے؟ اسلام آباد پولیس کی تیار کردہ فہرست سامنے آ گئی