سانحہ پمز؛وزیراعظم کی اعلان کردہ امدادی رقوم 50 لاکھ فی کس کی تقسیم مکمل

Sep 02, 2026 | 15:34:PM
 سانحہ پمز؛وزیراعظم کی اعلان کردہ امدادی رقوم 50 لاکھ فی کس کی تقسیم مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)سانحہ پمزمیں جاں بحق  ہونےوالے 14 نومولود بچوں کے لواحقین میں امدادی رقم تقسیم کردی گئی۔
وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ فی کس 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم لواحقین میں تقسیم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق 13 امدادی چیکس متاثرہ ماؤں کو فراہم کیے گئے، ایک لاوارث نومولود کا امدادی چیک ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری،بابر اعظم ٹاپ 10 فہرست سے باہر
  اسپتال انتظامیہ کے مطابق لاوارث نومولود 21 جون سے پمز اسپتال کی نرسری میں زیر علاج تھا، دو ماہ قبل 21 جون کو خاتون بچے کو جنم دے کر چھوڑ گئی تھی،میتوں کی نشان دہی و لواحقین کو حوالگی کے وقت موجود بچہ لاوارث تھاکیونکہ 15 سالہ نو عمر ماں بچے کی ولادت کے بعد روپوش ہو گئی تھی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کسی نے شکایت درج نہیں کروائی، جس کے باعث ماں کو تلاش نہیں کیا گیا۔