پی ٹی آئی لانگ مارچ، وفاقی پولیس نے ضروری سازو سامان کی فہرست تیار کر لی

Sep 23, 2026 | 18:50:PM
پی ٹی آئی لانگ مارچ، وفاقی پولیس نے ضروری سازو سامان کی فہرست تیار کر لی
کیپشن: اسلام آباد پولیس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد اسلام آباد پولیس نے تیاریاں تیز کردیں۔ وفاقی پولیس نے شہر کے داخلی راستے بند کرنے اور مظاہرین سے نمٹنے کیلئے ضروری سامان کی فہرست تیار کرلی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر کے انٹری پوائنٹس بند کرنے کیلئے 210 کنٹینرز درکار ہوں گے، جبکہ دو لاکھ سے زائد ریت کی بوریاں بھی منگوا لی گئی ہیں۔

پولیس نے ایک لاکھ 10 ہزار آنسو گیس شیل کا انتظام کرلیا ہے، جبکہ آنسو گیس شیل فائر کرنے والی 1300 گنز پہلے سے موجود ہیں اور مزید 500 گنز کا آرڈر دیا گیا ہے۔

کنٹینرز لگانے اور ہٹانے کیلئے اسلام آباد پولیس کے پاس 22 کرینیں بھی دستیاب ہیں۔

پولیس کے مطابق ریڈ زون اور ایکسٹینڈڈ ریڈ زون میں پہلے ہی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، جبکہ ریڈ زون جانے والے تین راستے سیل کردیئے گئے ہیں۔

لانگ مارچ کے پیش نظر دوسرے صوبوں سے پولیس کی نفری بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کی بھاری نقدی سمیت بیگ مالک کو پہنچانے والے ٹریفک وارڈرن کو شاباش