میرپوراور بھمبر میں موبائل ڈیٹا سروس 100 روزہ تعطل کے بعد بحال 

Sep 13, 2026 | 09:22:AM
 میرپوراور بھمبر میں موبائل ڈیٹا سروس 100 روزہ تعطل کے بعد بحال 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہدبشیرچودھری)میرپوراور بھمبر میں موبائل ڈیٹا سروس 100 روزہ طویل تعطل کے بعد بحال ہوگئی۔
میرپور اور بھمبر کے مختلف علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس کی بحالی سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،موبائل ڈیٹا سروس کی بحالی کے بعد 4G سروس صارفین کو دستیاب ہے۔
100 روز سے موبائل ڈیٹا سروس کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا،موبائل ڈیٹا سروس کی طویل بندش سے کاروباری، تعلیمی اور آن لائن سرگرمیاں متاثر رہیں،موبائل انٹرنیٹ کی بحالی سے آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل سرگرمیاں دوبارہ معمول پر آنے کی امیدہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب، تصاویر، ویڈیو وائرل
میرپور اور بھمبر میں موبائل ڈیٹا سروس کی بحالی سے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیاہے،100 دن بعد موبائل انٹرنیٹ بحال ہونے سے میرپور اور بھمبر میں ڈیجیٹل رابطوں کا نظام بحال ہوگیاہے۔