ہائے ری قسمت؛ ایشئین گیمز میں واک اوور نے بھارتی ٹیم کو کھیل سے نکلوا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایشین گیمز 2026 میں بھارت کی ای اسپورٹس میں میڈل جیتنے کی امیدیں رکھنے والی ٹیم کو کھیل سے ہی نکال دیا گیا۔
ایشئین گیمز میں اس وقت ایک عجیب صورتحال سامنے اائی جب بھارت کی میڈل حاصل کرنے کی امیدین پالنے والی ٹیم کا کھیل ہی ختم ہو گیا۔
ای فٹبال گروپ ایف کے اہم میچ میں منگولیا کی ٹیم مقررہ وقت پر چیک اِن نہ کرسکی جس کے نتیجے میں بھارت کو واک اوور دے دیا گیا۔ اس واک اوور کا ہول ناک نتیجہ یہ نکلا کہ بھارت کی ٹیم کھیل سے باہر نکل گئی۔
بھارتی کھلاڑی ڈینیئل پٹیل اور چنمے ساہو نے گروپ میں ازبکستان کے ساتھ میچ 0-0 سے ڈرا کیا تھا جبکہ ازبکستان نے منگولیا کو موبائل اور کنسول مقابلوں میں مجموعی طور پر 0-2 سے شکست دی تھی۔
بھارت کو اگلے راؤنڈ میں جانے کے لئے کے لیے منگولیا کو نمایاں برتری کے ساتھ ہرانا لازم تھا۔ میچ ہوتا تو بھارتی ٹیم کو امید تھی کہ وہ درکار برتری آسانی سے ھاصل کر لیں گی لیکن ان کی بدقسمتی سے میچ شروع ہی نہ ہوسکا۔
یہ میچ نہ ہونے کے سبب بھارتی ٹیم کو جیت کے پوائنتس تو مل گئے لیکن انہین محض جیت نہیں قدرے زیادہ درکار تھا۔
منگولیا کے ٹیم لیڈر چیک اِن کے مقررہ وقت سے تین منٹ تاخیر سے پہنچے جس پر قوانین کے تحت بھارت کو فورفیٹ کامیابی دی گئی مگر اس کا اسکور 0-0 ہی رہا۔
بھارت نے فیصلہ تبدیل کرکے میچ کھیلنے کی درخواست بھی کی لیکن حکام نے قواعد کی پابندی کی۔
نتیجتاً بھارت گروپ میں بہترین دوسرے نمبر کی ٹیموں میں شامل نہ ہوسکا جبکہ تھائی لینڈ اور سعودی عرب نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔
یہ نتیجہ خاص طور پر ڈینیئل پٹیل کے لیے مایوس کن رہا جو موجودہ ای فٹبال ایشین چیمپئن ہیں۔
ای فٹ بال کیا ہے؟
ای فٹبال (eFootball) بنیادی طور پر ویڈیو گیم کے ذریعے کھیلا جانے والا فٹبال ہے۔ یہ eFootball کا مسابقتی ورژن ہے۔
اس کھیل میں کھلاڑی حقیقی فٹبالر کی بجائے ویڈیو گیم میں ایک ٹیم اور کھلاڑیوں کو اپنی جوئے سٹک سے کنٹرول کرتے ہیں۔
میچ عموماً ایک کھلاڑی بمقابلہ ایک کھلاڑی ہوتا ہے۔
پاس، ڈرِبل، شوٹ، دفاع اور حکمتِ عملی سب کنٹرولر سے کی جاتی ہے۔
ایشئین گیمز Asian Games میں اسے Esports کے طور پر کھیلا جاتا ہے، یعنی جسمانی گراؤنڈ پر نہیں بلکہ کمپیوٹر/کنسول پر۔
اسے عام طور پر EA Sports FC جیسے دوسرے فٹبال گیمز سے الگ سمجھا جاتا ہے۔
یعنی سادہ الفاظ میں: فٹبال کا کھیل نہیں، فٹبال کا ویڈیو گیم کھیلنے کا مقابلہ۔