26 نومبر احتجاج کیس میں تمام گواہان پر جرح مکمل

Sep 23, 2026 | 18:17:PM
26 نومبر احتجاج کیس میں تمام گواہان پر جرح مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادمیں پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج کیس میں تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمہ نمبر 544 میں تمام گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی،پراسیکیوشن کی جانب سے مجموعی طور پر 52 گواہان کو پیش کیا گیا،کیس کی کل سماعت میں ملزمان کی جانب سے 342 کا بیان ریکارڈ کروایا جائے گا۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی،آج سماعت میں میڈیکل رپورٹ بنانے والے ڈاکٹر اور مدعی پولیس افسر اشفاق وڑائچ پر جرح مکمل کی گئی،کیس میں مجموعی طور پر 9 ملزمان کی حد تک ٹرائل جاری ہے،کیس میں بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور اور دیگر کا چالان پیش نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:26 اور 27 ستمبر کو کس کس شہر میں موبائل فون سروس بند ہوگی؟ صارفین کیلئے اہم خبر

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: