26 نومبر احتجاج کیس؛پی ٹی آئی کے گرفتار دو کارکنان کو سزا سنا دی گئی

Sep 10, 2026 | 18:33:PM
26 نومبر احتجاج کیس؛پی ٹی آئی کے گرفتار دو کارکنان کو سزا سنا دی گئی
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر 2024 کے احتجاج پر درج دو مقدمات میں دو ملزمان کو سزا سنادی ۔

ملزمان میں نوشہرہ کے سعیدالحق اور عمرزادہ شامل ہیں،دونوں ملزمان تھانہ ٹیکسلا کے دو مقدمات میں نامزد تھے،ملزمان نے عدالت میں اپنے اپنے اقبالی بیانات جمع کرادیئے۔

ملزمان نے جرم قبول کرتے ہوئے عدالت کو بتایا وہ پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر احتجاج میں شامل ہوئے،ملزمان نے جرم قبول کرتے ہوئے عدالت سے رعایت کی درخواست کردی،ملزمان نے اقبالی بیان میں عدالت کو بتایا وہ غریب مزدور لوگ ہیں رعایت دی جائے۔عدالت نے دونوں ملزمان کو چار چار ماہ قید اور 15/15 ہزار جرمانہ عائد کردیا۔

ملزمان کے خلاف جھلاو، گھیراو، پولیس سے مزاحمت اور توڑ پھوڑ کے مقدمات درج تھے،فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سنایا۔

یہ بھی پڑھیں:27ستمبر احتجاج سے قبل تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا