پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن کمی ہو گئی۔
گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 1800 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی ، تین دن کے دوران سونا 6300 روپے سستا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 1800 روپے کمی ہوئی ہے،قیمت میں مسلسل کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے کی سطح پر آ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1544 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 176 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 30 روپے کم ہوئی جس کے بعد ایک تولہ چاندی 7008 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے سیکریٹری جنرل مقرر