اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کیپشن: اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جے ہون بائراموف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے دوطرفہ معاملات بھی زیر غور آئے،دونوں وزرائے خارجہ نے کثیر الجہتی دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : عمرہ زائرین کو ویکسی نیشن کے بغیر 10 اکتوبر تک سفر کی اجازت