وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی کرغزستان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی روابط کے فروغ سمیت علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی کرغز صدر سے ملاقات سے قبل بشکیک میں ہوئی، اس موقع پر اسحاق ڈار نے کرغزستان کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کامیاب صدارت اور مؤثر میزبانی پر مبارکباد پیش کی اور ایس سی او کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں کرغز قیادت کے کردار کو سراہا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کرغزستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے،انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی روابط بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور عوامی روابط کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی،دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a meeting with Foreign Minister of the Kyrgyz Republic H.E. Zheenbek Kulubaev ahead of Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif’s meeting with President Sadyr Zhaparov in Bishkek today.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) September 2, 2026
The DPM/FM… pic.twitter.com/vQmZOKlmOC
کرغزستان کے وزیر خارجہ نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی 2026-27 کی سربراہی سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان ایس سی او کے ایجنڈے کو مؤثر انداز میں آگے بڑھائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی کرے گا: ترجمان دفتر خارجہ
کرغز وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے ایس سی او اور دیگر کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک نے خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔